عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رمضان المبار ک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔




عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رمضان المبار ک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے  لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ  رمضان المبارک میں کن کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عوام سماجی و مذہبی اجتماعات  سے اجتناب کریں۔ رمضان میں تمام سماجی و مذہبی اجتماعات کی معطلی پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔
NEW: WHO interim guidance for safe #Ramadan in the context of the #COVID19 highlights public health advice for social and religious practices & gatherings during the month that can be applied across different national contexts
👉🏽 https://t.co/Zq2XQBS6FN#coronavirus pic.twitter.com/gZ2h6tRQb0
World Health Organization (WHO) (@WHO) April 18, 2020
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام  اجتماعات کے بجائے ٹیلی ویژن ، ریڈیو،  ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ  احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے  اور کورونا کو دور بھگانا  ہے۔

Post a Comment

0 Comments