2 ہزار کے قریب نئی ہلاکتوں کے بعد امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہزار 664 ہو گئی
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 1891 افراد ہلاک۔ 2 ہزار کے قریب نئی اموات کے بعد امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 38 ہزار 664 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کو ایک اور دردناک دن کا سامنا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1891 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 664 ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں 7 لاکھ 32 ہزار 197 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔
0 Comments