پاکستان کے اندر صحت کے معاملات کسی س ڈھکے چھپے نہیں ہیں ہمارے ادارے دنیا کے بہت سارے حوالوں سے دنیا سے بہت پیچھے ہیں اور اسی وجہ سے ہماری عوام کو کئی حوالوں سے بہت سارے خطرات لاحق ہوتے ہیں- مگر جہاں پر عوام کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں ہوتا وہاں پر عوام کی صحت کے حوالے سے اداروں کا حساس ہونا قرین قیاس ہے- اسی وجہ سے ہمیں بازاروں میں بہت ساری ایسی اشیا آسانی سے دستیاب ہیں جو کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں عوام کی صحت کے لیے بین کر دی گئی ہیں- اور جن کی فروخت پر پابندی ہے مگر ہم لوگ بہت ذوق و شوق سے اپنے گھروں میں لاکر ان کو استعمال کرتے ہیں-
1: بجلی کے بلب پیلی روشنی والے پرانے بجلی کے بلب جو کہ اب دنیا بھر میں بنانے اور ان کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کی وجہ بجلی کی زیادہ استعمال بتائی جاتی ہے اور دنیا بھر میں ان بلب کے بجائے ایل ای ڈی بلب استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے- مگر ہمارے ملک میں آج بھی ایسے بلب نہ صرف استعمال کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کی خرید و فروخت بھی کی جا رہی ہے- |
2:ٹماٹو کیچپ فرانس کے اسکولوں کی کینٹین میں ٹماٹو کیچپ کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے جس کا سبب یہ قرار دیا جاتا ہے کہ اس کا زیادہ استعمال بچوں کی زبان پر موجود ٹیسٹ بڈ کو ختم کرنے کاباعث بن سکتے ہیں- اس وجہ سے اس کی فروخت پر پابندی عائد ہے جب کہ ہمارے ملک میں ٹماٹو کیچپ اس کے تمام تر مضر صحت اثرات کے باوجود بچوں کی پسندیدہ ترین غذا تصور کی جاتی ہے- |
3: ریڈ بل عام طور پر نوجوان لڑکوں میں انرجی ڈرنک کے طور پر ریڈ بل کا استعمال بہت عام ہے مگر یہی ریڈ بل یورپ کے تمام ممالک میں پابندی کے ذمرے میں آتی ہے کیوں کہ اس کا استعمال گردوں کی بیماریوں کا باعث ہو سکتا ہے اس کے علاوہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا بھی سبب بن سکتا ہے- |
4: نزلہ زکام کی ادویات عام طور پر ہر گھر میں نزلہ زکام کی کیفیت سے محفوظ رہنے کے لیے ڈی کولڈ نامی گولیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ اس صورتحال میں بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے استعمال کی جاتی ہیں- مگر امریکہ اور یورپ میں ان ادویات پر سختی سے پابندی عائد ہے اور ان کے گردوں پر مضر اثرات کے سبب ان کی فروخت پر پابندی ہے- |
5: جیلی سوئٹس دنیا کے بڑے ممالک میں جن میں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں جیلی سوئٹس کی فروخت پر اس وجہ سے پابندی عائد کر چکے ہیں کیوں کہ ان کے سانس کی نالی میں پھنسنے کے امکانات بہت زيادہ ہوتے ہیں اور اس سے بچوں کی صحت کوخطرات لاحق ہو سکتے ہیں- مگر ہمارے ملک میں ان جیلیز کی فروخت نہ صرف کھلے عام جاری ہے بلکہ ہم بہت شوق سے اپنے بچوں کو یہ خود لا کر دیتے ہیں- |
0 Comments