امریکی کہ صدر ڈونلڈ
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کل یعنی جمعرات کو امریکہ کی بیشتر ریاستوں کو
کھولنے کے بارے میں رہنما اصول جاری کر سے گی۔
امریکہ میں آبدی کا
بیشتر حصہ اس وقت کووڈ 19 کے باعث سماجی دوری کی پابندی میں ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا
اب تک ملک میں تین کروڑ 30 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ یہ تعداد امریکی آبادی کا
ایک فیصد ہے۔
امریکی صدر نے یومیہ
بریفنگ کے دوران ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا
’مجھے لگتا ہے کہ انہیں علم تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ
انھوں (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے ساتھ امریکی سرحدیں بند کرنے کے فیصلے پر غلط
تنقید کی۔
’افسوناک ناک طور پر
دیگر قوموں نے ڈبلیو ایچ او پر بھروسہ کیا اور کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی۔ آپ
ننے دیکھا اٹلی کے ساتھ کیا ہوا، آپ نے دیکھا سپین کے ساتھ کیا ہوا ، آپ نے دیکھا
فرانس کے ساتھ کیا ہوا۔‘
امریکی صدر نے کہا کہ
یہ ’ایک خوفناک غلطی تھی ۔۔۔ یا پھر شاید وہ سب جانتے تھے۔‘
’مجھے یقین ہے وہ اس کی
شدت سے واقف نہیں تھے لیکن بہرحال وہ اس سے آگاہ تھے۔‘
0 Comments