ڈبلیو ایچ او: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے


 


ہوشیار۔ خبردار، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی منتقلی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ۔سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز  میں  سے 3ہزار 286 یعنی  55فیصد  وہ   ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا۔
پاکستان میں کئے گئے  کُل تقریبا70 ہزار   ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے، سندھ کا دوسرا  نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔
سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں  صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 292 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 150 ، پنجاب میں 71 ، بلوچستان میں 32 خیبرپختونخوا میں 27 جبکہ اسلام آباد میں 9  اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1668 ، بلوچستان میں 281 ، خیبرپختونخوا میں 892 ،اسلام آباد میں 140 ، گلگت بلتستان میں 237 ، پنجاب میں 3016 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 150  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1668 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3016 تک پہنچ گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 5500 سے تجاوز
اسی عرصے میں بلوچستان میں 32 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 281 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 27 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments