سائنسدانوں نے کورونا وائرس جسم میں پھیلنے سے روکنے کے لئے دوا دریافت کرلی




امریکہ میں گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری سے متاثرہ افراد کے 
لئے تجرباتی دوا ریمیڈیسیور (Remdesivir) ایک ٹیسٹ کے نتائج میں اسے مرض کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا گیا تھا۔
کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے مطابق یہ دوا کورونا وائرس کو جسم کے اندر اپنی مزید نقول بنانے سے روکنے کے لئے انتہائی کارآمد ہے۔
ایک جریدے جرنل آف بائیولوجیکل کیمسٹری میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ، ریمیڈیسیور کس طرح کورونا وائرس کا مقابلہ کرتی ہے۔
اب نئی تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ ہم پرامید تھے کہ اسی طرح کے نتائج سارس کووڈ 2 (نئے کورونا وائرس کا سائنسی نام) کے خلاف بھی نظر آئیں گے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا کہ کس طرح یہ دوا نئے وائرس کے خلاف کام کرتی ہے اور واضح کیا گیا کہ کس طرح اس نے وائرس کے جینوم کے پولیمرز کو ہدف بنایا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ پولیمرز کو ہدف بناتے ہیں تو وائرس پھیل نہیں سکتا، تو یہ علاج کے لئے منطقی ہدف ہے۔
دوران تحقیق لیبارٹری میں دیکھا گیا کہ کیسے یہ دوا وائرس کو دھوکا دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کے پولیمرز ڈھلان جیسے ہوتے ہیں جس سے دوا کو وائرس کو ناکام بنانے میں مدد ملتی ہے اور وہ مزید نقول نہیں بنا پاتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 کے مریضوں پر اس دوا کے کلینیکل ٹرائلز کئے جا رہے ہیں اور اس سے سائنسدانوں کو کافی مدد بھی مل رہی ہے۔
محققین کے مطابق لیبارٹری کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر نہیں کیا جاسکت

Post a Comment

0 Comments