دنیا بھر میں کورونا
وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کے قریب اور
ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں
کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 100 سے زیادہ افراد
اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
محققین کے مطابق
دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی
دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔
سو سوال یہ ہے آپ
اسے کیسے شناخت کر سکتے ہیں۔
کی علامات کیا ہیں؟ کووڈ-19
یہ وائرس پھیپھڑوں
کو متاثر کرتا ہے اور دو بنیادی علامات بخار اور مسلسل خشک کھانسی ہیں۔
صحت کے برطانوی قومی
ادارے کے مطابق خشک کھانسی کا مطلب گلے میں خراش پیدا کرنے والی ایسی کھانسی جس
میں بلغم نہیں نکلتا۔
0 Comments