بھارت کی
عالمگیررسوائی کاایک اور باب کھل گیا، دولت اور گمراہ کن پراپیگنڈے کے ساتھ
پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا۔
کینیڈا
کے نشریاتی ادارے گلوبل نیوز نیٹ ورک کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق بھارت کی
خفیہ ایجنسی را کے ریسرچ اینڈ اینیلیسیس ونگ اور انٹیلی جنس بیورو نے مل کرپاکستان
کو بدنام کرنے کیلئے کینیڈین سیاستدانوں کی رائے اپنے حق میں ہموار کرنے کیلئے
دولت اور جعلی معلومات پھیلائیں۔
رپورٹ کے
مطابق حساس حکومتی دستاویزات میں اس سکینڈل کاانکشاف ہوا ہے۔ اس مقصد کیلئے
بھارتی ایجنسیوں نے جس شخص کا استعمال کیاوہ ایک اخبار(جس کا نام ظاہر نہیں
کیاگیا) کاایڈیٹر تھا۔
بگلوبل نیوز نیٹ
ورک کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایڈیٹر کی اہلیہ اور بچے کینیڈین شہری ہیں جبکہ وہ
خود بھارتی شہری ہے۔ اس کیخلاف تحقیقات اس وقت عمل میں آئیں جب اس نے کینیڈا میں
شہریت کیلئے درخواست دی اور کینیڈین ایجنسیوں نے اس شخص سے متعلق معلومات جمع کرنا
شہروع کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص نے دودرجن سے زائد بار بھارتی خفیہ
اداروں کے حکام سے ملاقاتیں جنہوں نے اسے ٹاسک دیا کہ وہ دولت اور جھوٹی خبروں کے
ذریعے کینیڈا کے سیاستدانوں کو اس بات پر راضی کرے کہ کینیڈا سےپاکستان جانے والی
تمام فنڈنگ دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔
رپورٹ
میں بتایا گیا کہ ملزم بھارتی شہری نے مبینہ طورپر نئی دہلی میں خیفہ اداروں کے
حکام سے گزشتہ 6 برس میں دو درجن سے زائد ملاقاتیں کیں۔
کینیڈا
کے حکام نے مذکورہ بھارتی شخص سے متعلق بتایا کہ اس کی ذمہ داری میں شامل تھا کہ
وہ کینیڈین سیاست دانوں کو راضی کرکے کہ کینیڈا سے ہونے والی فنڈنگ دراصل پاکستان
میں دہشت گردوں کی حمایت کے لیے استعمال ہورہی ہے۔
0 Comments